بحرین نے قطری شہریوں کو ویزا جاری کرنا بند کردیا

فیصلہ قطری شہریوں کی وجہ سے نہیں لیا گیا، ان کے بحرین کے ساتھ بھائیوں جیسا تعلق ہیں، وزارت داخلہ


ویب ڈیسک August 22, 2018
یہ فیصلہ قطری شہریوں کی وجہ سے نہیں لیا گیا، وزارت داخلہ ۔ فوٹو : فائل

بحرین کی وزارت داخلہ نے قطری شہریوں کے لئے ویزا جاری کرنے کا اعلان معطل کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بحرین کی وزارت داخلہ نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان شائع کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ بحرین نے یہ فیصلہ قطری حکام کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے لیا ہے، قطر پڑوسی ممالک کے حقوق کی پاسداری نہیں کررہا اور وہ بین الاقوامی قانون کے اصولوں پر بھی عمل نہیں کرتا۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ یہ فیصلہ قطری شہریوں کی وجہ سے نہیں لیا گیا، ان کے بحرین کے ساتھ بھائیوں جیسے تعلقات ہیں بلکہ یہ فیصلہ 5 جون 2017 کو قطر کے ساتھ سیاسی تعلقات ختم کرنے اور تمام متعلقہ وزارتوں اور سرکاری تنظیموں کے لئے متعلقہ کابینہ کے متعلق ہدایات پر عملدرآمد کے بیان پر مبنی ہے۔

واضح رہے بحرین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر نے 5 جون 2017کو قطر پر انتہاپسندوں کی حمایت اور دہشت گردی کی معاونت کا الزام عائد کرکے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |