
ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ گیجٹس ناؤ کے مطابق ایپل کمپنی نے رواں سال 12 ستمبر کو آئی فون کے تین نئے اور جدید ماڈل لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں آئی فون 9، آئی فون 11 اور آئی فون 11 پلس شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق آئی فون 9 بالکل آئی فون ایکس کی طرح ہوگا جو ایپل کمپنی نے اپنی دسویں سالگرہ کے موقع پر زبردست فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا تھا جب کہ آئی فون 9 کی اسکرین 6.1 انچ ہوگی اور آئی فون 11 اور آئی فون 11 پلس، دونوں ہی آئی فون ایکس ٹو اور آئی فون ایکس پلس کی طرح ہوں گے جن کی اسکرین بالترتیب 5.8 اور 6.5 انچ ہوگی جبکہ ان کی ایل ای ڈی اسکرین ''فولڈیبل'' یعنی کاغذ کی طرح مڑنے والی ہوگی۔
ان نئے ماڈلز کے ساتھ یو ایس بی (چارجنگ کرنے اور ڈیٹا منتقل کرنے کےلیے استعمال کیے جانے والا) چارجر ہوگا اور ان ماڈلز میں کیمرہ بھی پچھلے ماڈلز کے مقابلے میں جدید ٹیکنالوجی کا ہوگا۔ ان تینوں ماڈلز میں آئی فون 9 سب سے کم قیمت ہوگا لیکن عام اسمارٹ فون کے مقابلے میں بہرحال وہ بہت مہنگا ہی ہوگا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔