گورنرسندھ کونشان امتیازملنامظلوموں کی کامیابی ہے الطاف حسین

یہ اللہ کافضل،بزرگان دین کاکرم اورشہداکی قربانیوںکاصدقہ ہے،عشرت العبادسے فون پرگفتگو


Express Desk August 15, 2012
یہ اللہ کافضل،بزرگان دین کاکرم اورشہداکی قربانیوںکاصدقہ ہے،عشرت العبادسے فون پرگفتگو۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے قومی خدمات کے اعتراف میں صدر مملکت کی جانب سے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادکوملک کاسب سے بڑاسول اعزاز''نشان امتیاز ''ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادسے فون پرگفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ یہ اعزازآپ کونہیں بلکہ ملک کے تمام محروم ومظلوم عوام کوملاہے،یہ اعزازمظلوموںکی تحریک کی خدمات کااعتراف ہے جوصرف مہاجروںکی نہیں بلکہ ملک کی تمام قومیتوںکی جماعت ہے،جوپورے ملک کے ہرزبان بولنے والے،ہرنسلی ولسانی اکائی،ہرمذہب اورہرمسلک کے ماننے والے کی جماعت ہے،یہ اعزاز اللہ تعالیٰ کے فضل،بزرگان دین کے کرم اورتحریک کے شہیدوںکی قربانیوںکاصدقہ ہے۔

الطاف حسین نے ڈاکٹرعشرت العباداوران کے اہل خانہ کوبھی دلی مبارکبادپیش کی۔دریں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپررابطہ کمیٹی کے ارکان سے ٹیلیفون پر گفتگوکرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاہے کہ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادکوقومی خدمات کے اعتراف میں ملک کاسب سے بڑا سول اعزاز نشان امتیاز ملناکسی ایک فردکیلیے نہیں بلکہ پوری پارٹی کے کارکنوں اورملک کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر اور پاکستان کے تمام شہروں،قصبوں،گاؤں گوٹھوں میں رہنے والے حق پرستوں کیلیے انعام ہے۔

انہوں نے رابطہ کمیٹی سے لے کرتحریک کے تمام یونٹوں، سیکٹروں، زونوں، ضلعوں،شعبوں اوراوورسیزمیں موجود تحریک کے تمام کارکنوں کو مبارکبادپیش کی اورکہا آج تحریک کیلیے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہیدوں کالہورنگ لایاہے،ہم ان شہیدوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ایم کیوایم کوملک کے چپے چپے میںاس طرح پھیلادے کہ ہرگھرسے حق پرست کی آوازآئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں