
عید الاضحیٰ کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی ہزاروں لوگ عید کی مبارکباد دینے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے گھر کےباہر جمع ہوئے۔ شاہ رخ خان نے اپنے تمام چاہنے والوں کا گرم جوشی سےاستقبال کیا اوراپنے بیٹے ابرام کے ساتھ تمام لوگوں کو ہاتھ ہلا کرعیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

اس کے علاوہ شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پربھی تمام لوگوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ''اللہ آپ تمام لوگوں کو صحت دے اور ہمیشہ خوش رکھے، آپ سب کا میرے گھر آنے اور اس عید کو ہمیشہ کی طرح اسپیشل بنانے کا شکریہ، میرے اور میرے گھر والوں کی طرف سے آپ سب کو ڈھیر سارا پیار۔''
Eid Mubarak to everyone. May Allah bless each and all with health and happiness. Thank u for coming home and making the celebrations every time so special. Love from my whole family to u. pic.twitter.com/jbfOi6V7Is
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) August 22, 2018
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔