کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار
کراچی کے علاقے گلستان جوہر، گلشن اقبال، سہراب گوٹھ اورسپرہائی وے پر ہلکی بارش ہوئی
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سے ہونے والی بوندا باندی کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں گزشتہ کئی روز سے بادلوں نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں جس کے باعث موسم سہانا ہوگیا ہے۔ آج بھی شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سے بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی کے علاقے گلستان جوہر، گلشن اقبال، سہراب گوٹھ اورسپرہائی وے پر ہلکی بارش ہوئی جب کہ لیاقت آباد اور ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں میں بھی صبح سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔
بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن ہوگئی ہے لہٰذا انتظامیہ کی جانب سے عوام کو احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دوررہیں اس کے علاوہ برقی آلات کا استعمال گیلے ہاتھوں کے ساتھ نہ کریں۔
دوسری جانب شہری، انتظامیہ کی جانب سے آلائشیں نہ اٹھانے پر پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ اگر بارش کا سلسلہ یونہی جاری رہا تو شہر میں گندگی پھیل جائے گی اور آلائشوں سے تعفن اٹھے گا جس کے باعث مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔