معروف بھارتی صحافی کلدیپ نائرانتقال کرگئے

کلدیپ نائرنے پاکستان اور بھارت کے درمیان قیام امن کی کوششوں کے لیے متحرک کردا ر ادا کیا


ویب ڈیسک August 23, 2018
کلدیپ نائربرطانیہ میں بھارت کے ہائی کمشنربھی رہ چکے تھے، بھارتی میڈیا فوٹو:فائل

QUETTA: بھارت کے نامور صحافی، سماجی کارکن اور مصنف کلدیپ نائر 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کلدیپ نائر14 اگست 1923 کوسیالکوٹ میں پیدا ہوئے، بعد ازاں وہ تقسیم کے بعد بھارت منتقل ہوگئے تاہم اس سے قبل انہوں نے لاہور سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔

کلدیپ نائر بہترین صحافی ہونے کے ساتھ مصنف اور سماجی کارکن بھی تھے، وہ 15 کتابوں کے مصنف بھی رہے، جن میں ''انڈیا آفٹر نہرو''، ''ایمرجنگ ری ٹولڈ''، اور ''بیونڈ دی لائنز ''شامل ہیں۔

کلدیپ نائرکو1997 میں بھارتی ایوان بالا کے رکن کےلیے بھی نامزد کیا گیاتھا، کلدیپ نائربرطانیہ میں بھارت کے ہائی کمشنربھی رہ چکے تھے۔

کلدیپ نائرنے پاکستا ن اور بھارت کے درمیان قیام امن کی کوششوں کے لیے متحرک کردارادا کیا، ان کی خواہش تھی کہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے قریب آئیں۔

صحافت میں بے پناہ خدمات پر کلدیپ نائر کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |