کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک
ملزمان اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، ایس پی جمشید ٹاؤن
شاہراہ قائدین پر ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی معروف شاہراہ قائدین پر ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ایس پی جمشید ٹاؤن کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے اور مقابلے سے قبل لوٹ مار کررہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک جب کہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ۔ ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔