فرنچ اوپن اینڈی مرے کمر کی انجری کے سبب دستبردار

جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو وائرل انفیکشن کی وجہ سے ایونٹ میں شریک نہیں ہوپائیں گے


AFP May 23, 2013
جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو وائرل انفیکشن کی وجہ سے ایونٹ میں شریک نہیں ہوپائیں گے. فوٹو: اے ایف پی/فائل

برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے گذشتہ ہفتے روم ماسٹرز کے دوران پیش آنے والی کمر کی انجری کے سبب فرنچ اوپن سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

ورلڈ نمبر2 نے اپنے معالجین سے مشاورت کرنے کے بعد میڈیا کو گذشتہ دن اپنے فیصلے سے آگاہ کیا، انھوں نے یہ قدم ہوم ایونٹ ومبلڈن تک مکمل فٹنس حاصل کرنے کے پیش نظر اٹھایا، مرے نے کہا کہ میرے لیے یہ انتہائی مشکل فیصلہ تھا کیونکہ مجھے پیرس میں کھیلنا پسند ہے، ڈاکٹرز کی ہدایت کے بعد مجھے ایسا کرنا پڑا کیونکہ میں اس ایونٹ کیلیے خود کو فٹ خیال نہیں کررہا ہوں، واضح رہے کہ اینڈی مرے روم ماسٹرز میں بھی کمر کی تکلیف کے سبب دوسرے راؤنڈ میں مارسیل گرینولز کیخلاف مقابلے سے دستبردار ہوگئے تھے۔



2007 میں ومبلڈن کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب اینڈی مرے کسی گرینڈ سلم سے باہر رہیں گے، انھوں نے اسی نوعیت کی انجری میں گذشتہ برس درد کش انجیکشن کی مدد سے فرنچ اوپن میں شرکت کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی پائی تھی، وہ کوئنز کلب میں 10 جون سے شروع ہونے والے گراس کورٹ سیزن کو اپنی واپسی کا ہدف بنائے ہوئے ہیں۔

دریں اثنا ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے ورلڈ نمبر7 جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو بھی وائرل انفیکشن کے سبب ایونٹ میں شریک نہیں ہوپائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں