پاک بھارت تعلقات میں بہتری خطے کیلئے ضروری ہے چین

دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کیلئے تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے، ترجمان چینی وزارت خارجہ


ویب ڈیسک August 23, 2018
دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کیلئے تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے، ترجمان چینی وزارت خارجہ فوٹو:فائل

چینی حکومت نے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری خطے کیلئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے بیجنگ میں معمول کی بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بہتری اور پیشرفت خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

لو کانگ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا مشترکہ ہمسایہ ملک ہونے کی حیثیت سے چین دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات، باہمی اعتماد میں اضافے، اختلافات کے حل اور علاقائی امن اور ترقی کیلئے ملکر کام کرنے کا زبردست حامی ہے۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لئے اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو انتخابات میں کامیابی کی مبارک باد اور مذاکرات کی دعوت پر اظہار خیال کرتے ہوئے ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ چین دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے لئے پاکستانی اور بھارتی رہنماؤں کے مثبت رویے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں