دیر میں لوڈشیڈنگ کیخلاف شدید احتجاج مشتعل مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں

مشتعل شہریوں نے واپڈا دفتر اور تھانے کا گھیراؤ کرلیا جبکہ ٹائر جلا کر جی ٹی روڈ بند کردی۔


ویب ڈیسک August 23, 2018
مشتعل شہریوں نے واپڈا دفتر اور تھانے کا گھیراؤ کرلیا جبکہ ٹائر جلا کر جی ٹی روڈ بند کردی۔ سوشل میڈیا

لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین اور سیکورٹی فورسز میں جھڑپوں سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

لوئر دیر کے علاقے تالاش میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔ مظاہرے میں غیر معمولی طور پر خواتین نے بھی شرکت کی۔ شہریوں نے واپڈا دفتر کا گھیراؤ کرلیا اور جی ٹی روڈ بند کردی۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/AbrarBetab/videos/2142431426081406/"]

علاقہ مکین احتجاج کرتے ہوئے تھانہ تالاش کے سامنے پہنچ گئے۔ پولیس اور ایف سی نے احتجاج کرنے والوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جبکہ ہوائی فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/DirPtilovers/posts/279351696000414"]

طاقت کے استعمال پر مظاہرین مزید مشتعل ہوگئے اور ان کی سیکورٹی فورسز سے شدید جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین نے تھانے اور سیکیورٹی فورسز پر پتھراؤ شروع کردیا جب کہ ڈنڈے مار کر ایف سی کی سرکاری گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیئے۔



مشتعل شہریوں نے ٹائر جلاکر سڑکیں بند کردیں اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر بھی 18، 18 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث شدید پریشانی اور ذہنی اذیت کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں