شمالی وزیرستان میں دھماکا ایک اہلکار شہید اور3 زخمی
شہید ہونے والے 38 سالہ حوالدار احمد خان کا تعلق میانوالی سے تھا، آئی ایس پی آر
ڈھنڈا کلے میں فورسز کی بم ڈسپوزل ٹیم کے قریب ہونے والے دھماکے میں حوالدار احمد خان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ڈھنڈا کلے میں فورسز کی بم ڈسپوزل ٹیم کے قریب ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک اہلکار شہید جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم معمول کی سرچ اور آپریشن میں مصروف تھی کہ بارودی سرنگ پھٹ گئی جس میں حوالدار احمد خان شہید ہوگئے۔ 38 سالہ حوالدار احمد خان شہید کا تعلق میانوالی سے تھا، انہوں نے سوگواران میں ایک بیٹا، 2 بیٹیاں اور بیوہ چھوڑی ہے۔