میرے مواخذے سے امریکی معیشت تباہ ہوجائے گی ڈونلڈ ٹرمپ

خاتون ماڈلز کو ناجائز تعلقات پر خاموش رہنے کے لیے رقوم کی ادائیگی پر اپوزیشن جماعت نے ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کیا ہے


ویب ڈیسک August 23, 2018
میرا واحد جرم ہیلری کلنٹن اور ڈیموکریٹک کو واضح شکست دینا ہے۔ فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اصرار کیا ہے کہ ان کی جانب سے دو خواتین ماڈلز کو 'ناجائز تعلقات' پر خاموش رہنے کے لیے رقوم کی ادائیگی کا عمل درست اور قانون کے مطابق ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ انتخابی مہم کی خلاف ورزی کا الزام بے بنیاد ہے، میرا واحد جرم ہیلری کلنٹن اور ڈیموکریٹک کو واضح شکست دینا ہے جس پر یہ سارا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ دو خاتون ماڈلز کو رقوم کی ادائیگی میں نے ذاتی حیثیت میں کی تھی جس کا انتخابی مہم سے کچھ لینا دینا نہیں ہے اور نہ ہی یہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے لیکن جھوٹی مہم چلا کر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے میرے مواخذے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میری انقلابی معاشی پالیسی کے باعث امریکی معیشت اپنے پیروں پر کھڑی ہوئی اگر میرا مواخذہ کیا گیا تو یہ دوبارہ بحران کا شکار ہو جائے گی۔ امریکی معیشت اور اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار اور غربت عام ہوجائے گی۔ میں نے امریکا کی احمقانہ پالیسی کو امریکی مفاد سے ہم آہنگ کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ٹرمپ کی ماڈل کو رقم کی ادائیگی کی آڈیو گفتگو منظرعام پر آگئی

واضح رہے کہ امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہن کو انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا ہے۔

مائیکل کوہن نے میگزین پلے بوائے کی ماڈل کیرن میکڈوگل اور پورن اسٹار می ڈینئیلز کو صدر ڈونلڈ ٹرمیپ کے ساتھ ناجائر تعلقات پرخاموش رہنے کے لیے رقوم کی ادائیگی کی تھی کیوں کہ ان ماڈلز نے ان تعلقات کو منظر عام پر لانے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں