ملک بھر میں شدید گرمی و لوڈشیڈنگ 10 افراد جاں بحق سیکڑوں بیہوش
ساہیوال میں 3،سیالکوٹ میں 2، قصور میں 2 بچوں سمیت 4اور ننکانہ میں ایک شخص دم توڑ گیا،جیکب آباد میں ریکارڈ گرمی پڑی
ملک کے بیشتر حصوں میں آسمان سے آگ برستی رہی، لو کے تھپیڑوں اور بجلی کے بدترین بحران کے باعث10 افراد جاں بحق اور طلبہ سمیت سیکڑوں بے ہوش ہوگئے۔
والدین نے حکومت سے تعطیلات کرنے کا مطالبہ کردیا، نگراںحکومت لوڈشیڈنگ کے بحران کے سامنے بے بس ہو گئی، حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے 15ارب روپے بھی عوام کیلیے ریلیف کا سامان نہ کر سکے، مختلف شہروں میں لوگ لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج کرنے کیلیے تپتی سڑکوں پر نکل آئے، کئی علاقوں میں ڈنڈا بردار مظاہرے بھی ہوئے۔ مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگا کر ٹریفک کا نظام معطل کردیا، واسا کے ٹیوب ویل بند رہنے سے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ نمائندہ ایکسپریس کے مطابق سیالکوٹ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور بدھ کو درجہ حرارت45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا، سرحدی علاقے بجوات کا 48 سالہ بشیر حسین اور پسرور کا50سالہ غلام رسول شدید گرمی کے باعث بے ہوش ہوگئے اور بعدازاں چل بسے۔ سیالکوٹ میں شدید گرمی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے۔
قصور کی تاریخ کی بدترین لوڈشیڈنگ اور شدید ترین گرمی نے ڈائریا کے شکار ہوجانے والے کم سن ارسلان ،مریم،معمر خاتون سکینہ بی بی عطاء محمد کی جان لے لی جبکہ بجلی کے طویل تعطل اور حبس کیوجہ سے بیہوش ہوجانے والے 100 کے قریب طالب علموں اور دوسرے شہریوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال قصور لایا گیا۔ دوسری طرف ضلع قصور میں حکومت اور واپڈا کے خلاف احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔نمائندہ ایکسپریس کے مطابق مانانوالہ کا رہائشی 35سالہ اکرم شدید گرمی کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ شیخوپورہ میں نمائندہ ایکسپریس کے مطابق گرمی کی شدت میں زبردست اضافہ کیساتھ ظالمانہ و غیر اعلانیہ طویل ترین لوڈشیڈنگ کا جاری سلسلہ وبال جان بن چکا ہے ، کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ، ضلع بھر کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ پاکپتن سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق بجلی کی 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے خلاف ڈسٹر کٹ بار پاکپتن نے مکمل ہڑتال کی۔
گوجرانوالہ میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ لاہور شہر میں شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث پینے کے پانی کی شدید قلت ہوگئی ہے جس سے شہر میں پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا۔ ۔وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار9900میگا واٹ جبکہ اسکے مقابلے میں طلب 15500سو میگا واٹ ہے۔ نگراں حکومت کی طرف سے لوڈشیڈنگ سے ریلیف دینے کیلیے 15 ارب روپے جاری کیے گئے جس سے 700 میگاواٹ کا اضافہ ہوا مگر مظفرگڑھ پاورپلانٹ کے ٹرپ کرنے سے اس سے کہیں زیادہ میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی جس سے بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔ لاہور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف انوکھا احتجاج کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ پشاورمیں بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی۔
جیکب آباد میں قیامت خیز گرمی نے درجنوں افراد کو اسپتال پہنچا دیا، رہی سہی کسر بجلی کی لوڈشیڈنگ نے نکال دی۔ ملک کے بیشتر حصے شدید گرمی لپیٹ میں ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے کل درجہ حرارت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو سب سے زیادہ گرمی جیکب آباد میں پڑی جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں جاری گرمی کی شدید لہر آئندہ ایک ہفتے تک جاری رہے گی، جمعرات کے روز اس کی شدت میں اضافہ ہوگا تاہم جمعے کے بعد درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہوگی، اس دوران ملک میں بارش کا بھی کوئی امکان نہیں تاہم بالائی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔