عوامی مینڈیٹ کو مفادات کی بھینٹ چڑھانا افسوسناک ہے اختر مینگل

خضدار کی نشست پر جس انداز میں نتائج تبدیلی کی کوشش کی گئی وہ سب کے سامنے ہیں


Online/Numainda Express May 23, 2013
اگر یہ روش برقرار رہی تو حکومت کو نتائج کیلیے بھی تیار رہنا ہوگا، سربراہ بی این پی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

ISLAMABAD: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے سرکار نے جس طرح عوامی مینڈیٹ کو اپنے مفادات کی بھینٹ چڑھایا وہ انتہائی افسوسناک امر ہے۔

اگر یہ روش برقرار رہی تو اس سے نتائج کیلیے بھی تیار رہنا ہوگا عوام نے جس اعتماد کااظہار کیا اسے کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ مخالفین نے خضدار کی قومی نشست کیلیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا مگر عوام کی طاقت سے انہیں شکست دی۔



ان خیالات کا اظہارانہوں نے نال کے علاقہ ندگی گریشہ اور وڈ ھ میںمختلف جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سردار اخترجان مینگل نے کہا کہ سرکار کی عوام دشمن سوچ سے بخوبی آگا ہ ہیں۔ نومنتخب رکن قومی اسمبلی میر عبدالرئوف مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی الیکشن میں 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کرچکی تھی لیکن راتوں رات بی این پی کی عوامی رائے پر ڈاکہ ڈال کر نتائج میں ردو بدل کیا گیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں