ویرات کوہلی ٹیسٹ کرکٹ میں ایک بار پھر نمبر ون بیٹسمین بن گئے

آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں ابتدائی دس کھلاڑیوں میں کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں


ویب ڈیسک August 23, 2018
آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں ابتدائی دس کھلاڑیوں میں کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں فوٹو:فائل

انگلینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 200 رنز بناکر ٹیم کو فتح دلانے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک بار پھرٹیسٹ کرکٹ میں نمبرون بیٹسمین بن گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے انگلینڈ اور بھارت کے مابین کھیلے گئے تیسرے میچ کے اختتام پر نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق ویرات کوہلی نے آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیواسمتھ سے پہلی پوزیشن چھین کر نمبرون ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ رینکنگ؛ ویرات کوہلی ٹاپ پوزیشن سے محروم ہوگئے



بلے بازوں کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے، آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر چوتھے، انگلینڈ کے کپتان جوئے روٹ پانچویں، بھارتی بیٹسمین پوجارا چھٹے، سری لنکا کے کرونارتنے ساتویں اور چندیمل آٹھویں جب کہ جنوبی افریقا کے ایگلر نویں اور مارکرم دسویں نمبر پر آگئے۔

آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں ابتدائی دس کھلاڑیوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں البتہ اوپنر اظہر علی پندرہویں نمبر پر موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں