فرانس میں ایک شخص نے چاقو کے وار سے ماں اور بہن کو قتل کردیا

حملہ آور نفسیاتی مریض تھا اور اس سے قبل بھی اہل خانہ پر تشدد کرتا رہا ہے۔ پولیس


ویب ڈیسک August 23, 2018
حملہ آور نفسیاتی مریض تھا اور اس سے قبل بھی اہل خانہ پر تشدد کرتا رہا ہے۔ پولیس فوٹو : سوشل میڈیا

فرانس میں ماں اور بہن کو قتل اور ایک شخص کو شدید زخمی کرنے والے چاقو بردار شخص کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمال وسطی فرانس کے علاقے ٹریپس میں چاقو بردار شخص نے دو افراد کو قتل اور ایک کو شدید زخمی کر دیا۔

ہلاک ہونے والوں میں ملزم کی ماں اور بہن شامل ہیں جب کہ زخمی شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ، پولیس نے حملہ آور شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

فرانسیسی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ چاقو بردار شخص خود کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکارکرتے ہوئے ایک گھر میں گھس گیا تھا۔ پولیس نے مزید لوگوں کو چاقو بردار شخص کے حملے سے بچانے کے لیے ملزم کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

فرانس کے وزرات داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ واقعہ خاندانی چپقلش کا نتیجہ ہے جب کہ ملزم ایک نفسیاتی مریض ہے جو اس قبل بھی اپنے اہل خانہ پر تشدد میں ملوث رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کی بیماری سے متعلق پڑوسیوں نے بھی پولیس کو مطلع کیا ہے، وہ انتہا پسندانہ خیالات رکھتا تھا اور دہشت گردوں جماعتوں کا ہمدرد تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |