وزیراعظم کی بھارت کو کیرالا کے سیلاب متاثرین کی مدد کی پیشکش

کیرالا کے سیلاب متاثرین کی کسی بھی قسم کی مدد کے لیے تیار ہیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم کا کیرالا کے سیلاب متاثرین کے لیے پاکستانی قوم کی جانب سے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار (فوٹو: فائل)

وز یر اعظم عمران خان نے بھارتی ریاست کیرالا میں بدترین سیلاب پر بھارتی حکومت کو سیلاب متاثرین کی مدد کی پیش کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی ریاست کیرالا کے سیلاب متاثرین کے لیے پاکستانی قوم کی جانب سے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی ریاست کیرالہ میں صدی کا بدترین سیلاب




وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کیرالہ کے سیلاب متاثرین کے لیے پاکستان عوام کی جانب سے نیک خواہشات اور دعائیں ارسال کررہا ہوں، ہم سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے کسی بھی قسم کی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں جو انہیں درکار ہو۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست کیرالہ کو صدی کے سب سے بدترین سیلاب کا سامنا ہے، مون سون بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔
Load Next Story