پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کا بیان مسترد کردیا

امریکی وزیر خارجہ اور وزیر اعظم کے درمیان دہشت گردوں کی پاکستان میں موجودگی کی بات نہیں ہوئی، ترجمان دفترخارجہ


ویب ڈیسک August 23, 2018
امریکی وزارت خارجہ کا بیان حقائق کے برعکس ہے، اس بیان کی تصحیح کی جائے (فوٹو: فائل)

دفتر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان گفتگو میں دہشت گردی کے موضوع پر کی گئی بات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ حقائق کے منافی بات نہ کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے تاہم دونوں کی گفتگو میں دہشت گردوں کی پاکستان میں موجودگی کی بات نہیں ہوئی اس حوالے سے امریکی وزارت خارجہ کا بیان حقائق کے برعکس ہے، اس بیان کی تصحیح کی جائے۔

یہ پڑھیں: امریکی وزیر خارجہ کا وزیر اعظم کو فون، ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہار

واضح رہے کہ امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان ہیدر نورٹ نے دونوں رہنماؤں کی ٹیلی فونک گفتگو کے بعد بیان جاری کیا کہ مائیک پومپیو نے عمران خان سے بات چیت کے دوران پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔