’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘ نے پاکستانی شائقین کے دل جیت لئے

’’جوانی پھر نہیں آنی2 ‘‘ عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں 5 کروڑ 39 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب


ویب ڈیسک August 24, 2018
جوانی پھر نہیں آنی 2ریلیز کے پہلے روز مجموعی طور پر5کروڑ39لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی ہے فوٹو:فائل

KARACHI: عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم''جوانی پھر نہیں آنی 2'' نے باقی دونوں فلموں''لوڈویڈنگ'' اور ''پروازہےجنون''کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک بار پھر میدان مارلیا۔

جوانی پھر نہیں آنی2


بڑی عید پر مقامی سینماؤں میں ریلیز ہونے والی ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کی فلم ''جوانی پھر نہیں آنی 2'' نے سب سے زیادہ بزنس کرکے میدان مارلیا۔ پاکستان میں فلم نے ریلیز کے پہلے روز 3 کروڑ 22 لاکھ جب کہ پاکستان سے باہر 2 کروڑ17 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔ مجموعی طور پر''جوانی پھر نہیں آنی2 '' 5 کروڑ 39 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے۔


پرواز ہے جنون


اداکار حمزہ علی عباسی، احد رضا میر اورہانیہ عامر کی فلم''پرواز ہے جنون''کو بھی شائقین نے بے حد پسند کیا، فلم اپنے موضوع کے اعتبار سے پہلے ہی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکی تھی۔ لوگوں کو حمزہ علی عباسی اور ہانیہ عامر کی کیمسٹری پسند آگئی اور فلم ریلیز کے پہلے روز ایک کروڑ79 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی۔


لوڈ ویڈنگ


اداکار فہد مصطفیٰ اورمہوش حیات اس بار اپنا جادو دکھانے میں ناکام رہے۔ عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی تینوں فلموں میں سے''لوڈ ویڈنگ''سب سے کم بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ ریلیز کے پہلے روز فلم نے صرف 90 لاکھ روپے کمائے ہیں تاہم امید کی جارہی ہے کہ فلم ویک اینڈ پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں