عوام کو نئے پاکستان کی اسمبلی سے بہت توقعات ہیں وزیراعظم عمران خان

اسمبلی کے اخراجات میں ممکنہ حد تک کمی کی جائے، وزیراعظم کی اسپیکر قومی اسمبلی سے گفتگو


ویب ڈیسک August 24, 2018
وزیراعظم اور اسپیکر کے درمیان قومی اسمبلی میں قانون سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو نئے پاکستان کی اسمبلی سے بہت توقعات ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کوعہدہ سنبھالنے اور عید کی مبارک باد دی۔ وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی کے درمیان ملاقات میں قومی اسمبلی میں قانون سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو نئے پاکستان کی اسمبلی سے بہت توقعات ہیں، اسمبلی کے اخراجات میں ممکنہ حد تک کمی کی جائے، اسپیکر اسد قیصر نے یقین دہانی کرائی کہ عوامی مسائل کے حل اور اسمبلی کے امور کار بہتر طریقے سے چلانے کی کوشش کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں