چینی وزیر اعظم کی آمددھماکے کا پیغام نشر ہوتے ہی کھلبلی مچ گئی

سب انسپکٹرنے غلطی سے توپوں کی سلامی کو دھماکہ سمجھ کر ٹریفک کنڑول کوبتایا


Saleh Mughal May 23, 2013
سب انسپکٹرنے غلطی سے توپوں کی سلامی کو دھماکہ سمجھ کر ٹریفک کنڑول کوبتایا فوٹو وکی پیڈیا

راولپنڈی میں چینی وزیراعظم کی آمداورن لیگ کے سربراہ نواز شریف کی بینظیر ائیرپورٹ سے اسلام آباد کیلئے روانگی کے موقع پر پولیس ایمرجنسی کے ذریعے کرال چوک کے قریب دھماکے کاپیغام نشرہوتے ہی سکیورٹی اداروں اور پولیس حکام میں کھلبلی مچ گئی۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس کے ایمرجنسی کنٹرول سے پیغام نشر کیاگیاکرال چوک کے قریب دھماکا کی آوازسنی گئی ہے اطلاع ملتے ہی سکیورٹی حکام نے فوری نواز شریف کے قافلے کولہلیال چوک کے قریب رکواکرسکیورٹی حصارمیں لے لیا گیا چند منٹ بعد ہی نواز شریف کے قافلے کوبھی کلیئرنس دیگی اورنوازشریف اسی راستے سے اسلام آبادروانہ ہوئے۔

راولپنڈی پولیس کے سینئرحکام نے وائرلیس پیغام کے حوالے سے تحقیقات شروع کیں تو ابتدائی طورپریہ بات سامنے آئی کہ سٹی ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹرنے غلطی سے توپوں کی سلامی کو دھماکہ سمجھ کر ٹریفک کنڑول کوبتایاگیاکہ کرال چوک کے قریب دھماکہ سناگیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں