پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے لیے حمزہ شہباز کے کاغذات جمع

سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو دی گئی ریکوزیشن میں مسلم لیگ (ن) کے 150 ارکان کے دستخط ہیں

خواجہ عمران نذیر نے حمزہ شہباز کے کاغذات جمع کرائے فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) نے سیکریٹری پنجاب اسمبلی کے پاس اپوزیشن لیڈر کے لیے حمزہ شہباز کے کاغذات جمع کرادیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ عمران نذیر نے قائد حزب اختلاف کے لیے حمزہ شہباز شریف کے کاغذات سیکریٹری پنجاب اسمبلی کے پاس جمع کرائے، درخواست میں مسلم لیگ (ن) کے 150 ارکان کے دستخط ہیں۔


کاغذات جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران نذیر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہم سب سے بڑی جماعت ہیں، اس لئے ہم نے قائد حزب اختلاف کے لیے پیپلز پارٹی کو زحمت نہیں دی، امید ہے کہ آج ہی شام تک قائد حزب اختلاف کا نام جاری کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری تھی تاہم آزاد ارکان کی شمولیت کے باعث تحریک انصاف ایوان کی سب سے بڑی جماعت بن گئی۔
Load Next Story