این آراوکیس میں حکومتی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی
بینظیرقتل کی دوسری ایف آئی آر،حج انتظامات،این آئی سی ایل کیس بھی سناجائیگا
این آراو عملدرآمدکیس میںعدالتی احکام کیخلاف حکومتی نظرثانی کی درخواستوںپر سماعت آج ہوگی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ ، جسٹس سرمد جلال عثمانی جسٹس اعجاز افضل خان،جسٹس گلزاراحمداورجسٹس اطہرسعید پر مشتمل سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ حکومت کی طرف سے این آر او عمل درآمدکیس میں27جون اور 12جولائی کے احکام پر نظرثانی کی درخواستوں کو سنے گا۔
حکومت کی طرف سے اٹارنی جنرل عرفان قادر پیش ہوں گے۔ان درخواستوں میں حکومت نے سوئس حکام کو خط لکھنے کے حکم کو ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے موقف اختیارکیا ہے کہ مذکورہ آرڈر آرٹیکل248کی خلاف ورزی ہے۔ ان درخواستوں میں واضح طور پرکہا گیا ہے کہ سوئس حکام کو خط لکھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ آئین ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیتا ،عدالت عظمٰی سے اس پر نظر ثانی کی استدعا کی گئی ہے۔
سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹوکے قتل کی دوسری ایف آئی آرکے اندراج سے متعلق مقدمہ آج سنا جائے گا۔ جسٹس آصف سعیدکھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ سماعت کرے گا۔علاوہ ازیں آج چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ این آئی سی ایل میں اربوں روپے کی خورد برد اور حج انتظامات میں کرپشن کیس کی سماعت کرے گا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کوتنخواہوں کی عدم ادائیگی کا مقدمہ بھی آج سناجائیگا۔