شنگھائی تعاون تنظیم کے زیراہتمام فوجی امن مشقوں میں پاکستان کی پہلی بار شرکت

امن مشقوں میں مجموعی طور پر 8 رکن ممالک کے 3 ہزارفوجی شریک ہیں، سفارتی ذرائع


ویب ڈیسک August 24, 2018
امن مشقوں میں پاکستانی دستہ 80 جوانوں پرمشتمل ہے، سفارتی ذرائع :فوٹو:فائل

شنگھائی تعاون تنظیم کے بینر تلے روس میں جاری امن مشقوں میں پاکستانی دستہ پہلی بار شریک ہوا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق روس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے بینر تلے امن مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے اور ان امن مشقوں میں پاکستان اور بھارت کے فوجی دستے پہلی بار شریک ہوئے ہیں، مشقوں میں پاکستانی دستہ 80 جوانوں پرمشتمل ہے اور بھارت کے تقریباً 200 فوجی شریک ہیں۔

امن مشقوں میں مجموعی طور پر 8 رکن ممالک کے 3 ہزارفوجی شریک ہیں اور سب سے زیادہ چین کے دستے کی تعداد 600 سے زائد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں