اے این پی کا سینیٹ میں اپوزیشن نشستوں پر بیٹھنے کا حتمی فیصلہ

آج چیئرمین سینیٹ کودرخواست دی جائیگی،اپوزیشن بینچوں پرجلد نشستیں الاٹ ہونیکا امکان


Online May 23, 2013
انتخابات کے بعدکی صورتحال میں عوامی نیشنل پارٹی سینیٹ میں بھی اپوزیشن کاکردار ادا کریگی، ذرائع۔ فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی نے سینیٹ میں اپوزیشن کی نشستوں پربیٹھنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اوراس ضمن میں آج جمعرات کوباقاعدہ چیئرمین سینیٹ کو درخواست دی جائے گی۔

اے این پی کے ذرائع نے بتایاکہ عام انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں اے این پی نے وفاق اور خیبر پختونخوا میں اپوزیشن کاکرداراداکرنے کا فیصلہ کیا ہے اورسینیٹ میں بھی وہ اپوزیشن کا ہی کرداراداکرے گی۔



ذرائع نے بتایاکہ اس مقصدکیلیے چیئرمین سینیٹ نیئرحسین بخاری کو درخواست دی جارہی ہے اورتوقع ہے کہ وہ جلد اے این پی کو اپوزیشن بینچوں پر نشستیں الاٹ کردینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |