
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ نے ابھی تک صدارتی امیدوار کا فیصلہ نہیں کیا، اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے اور اپوزیشن ایک نام پر رضامند ہو جائے تو اچھا ہے۔
پرویز رشید کا پیپلزپارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کیلیے نامزد اعتزاز احسن کی حمایت کے حوالے سے کہنا تھا کہ اعتزاز احسن اڈیالہ جیل آکر نوازشریف سے اپنے الفاظ کی معافی مانگیں تو غور کرینگے۔
صحافی کے سوال پر کہ چوہدری نثار نے نوازشریف سے ملاقات کی کوشش کی لیکن نوازشریف نے کیوں انکار کیا، پرویز رشید نے کہا کہ نوازشریف سے ملاقات کی کوشش کے بارے میں چوہدری نثار خود ہی بتا سکتے ہیں تاہم انتخابی نتائج میں عوام نے چوہدری نثار کو رد کردیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔