سعودی عرب سے سفارتی تعلقات کی بحالی کیلیے مذاکرات ہورہے ہیں جسٹن ٹروڈو

انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری پر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا، کینیڈین وزیراعظم


ویب ڈیسک August 24, 2018
تمام ممالک سے مثبت تعلقات چاہتے ہیں، کینیڈین وزیراعظم،فوٹو: فائل

ISLAMABAD: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجسنی کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ مثبت تعلقات استوار کرنا نہایت اہم ہے اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کینیڈین حکومت سعودی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کے لئے گفتگو کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا کا سعودی عرب سے معافی مانگنے سے انکار

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ سفارتی کشیدگی کے خاتمے کے لئے سعودی عرب سے مذاکرات ہورہے ہیں تاہم کینیڈا انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری پر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

واضح رہے کہ کینیڈا نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری پرتشویش کا اظہار کیا تھا جس پر سعودی عرب نے کینیڈا سے سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کرلیے جب کہ کینیڈا نے سعودی عرب سے معافی مانگنے سے بھی صاف انکار کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں