خیبرپختونخوا وزیراعظم کے وژن کےمطابق آگے بڑھے گا محمودخان

ابتدائی طورپر صوبائی کابینہ 10 وزرا اور 4 مشیروں پر مشتمل ہوگی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

ابتدائی طورپر صوبائی کابینہ 10 وزرا اور4 مشیروں پرمشتمل ہوگی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ صوبہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق آگے بڑھے گا جب کہ ابتدائی طور پر مختصر کابینہ تشکیل دی گئی ہے۔


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان سے اراکین اسمبلی، صحافیوں اور دیگر وفود نے ملاقات کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے، ابتدائی طورپر صوبائی کابینہ 10 وزرا اور4 مشیروں پرمشتمل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا وزیراعظم کے وژن کےمطابق آگے بڑھے گا۔

محمودخان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ملک اورصوبہ چلانے کے لیے تیار کیا جائے گا، سیاحت کو صوبے کی معیشت کی بنیاد بنائیں گے جب کہ میگا پراجکیٹس کی بروقت تکمیل اورصوبے کے وسائل میں اضافہ ہماری اولین ترجیح ہے۔
Load Next Story