جنوبی افریقی ٹیم نے انگلینڈ کی نمبر ون ٹیسٹ پوزیشن پر نگاہیں مرکوز کرلیں

یاد رہے کہ مہمان سائیڈ کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے


Sports Desk August 15, 2012
جنوبی افریقی ٹیم نے انگلینڈ کی نمبر ون ٹیسٹ پوزیشن پر نگاہیں مرکوز کر لیں فوٹو : فائل

جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کی نمبر ون ٹیسٹ پوزیشن پر نگاہیں مرکوز کر لیں، کوچ گیری کرسٹن کا کہنا ہے کہ دنیا کی نمبر ون سائیڈ بننا ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے اور ہم دوسروں سے مختلف نہیں ہیں، ہماری پوری کوشش ہوگی کہ جمعرات سے شروع ہونے والے لارڈز ٹیسٹ میں فتح سے سیریز کے ساتھ نمبرون ٹیم کا اعزاز بھی حاصل کرلیں۔

یاد رہے کہ مہمان سائیڈ کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، اس نے اوول میں پہلا معرکہ اننگز اور 12 رنز سے جیتا تاہم ہیڈنگلے میں کیون پیٹرسن راہ میں حائل ہوگئے تھے، وہ 149 رنز بنانے کے ساتھ 3 ٹاپ وکٹیں لے کر انگلش ٹیم کو مقابلے میں واپس لے آئے مگر اب خود ٹیکسٹ تنازع میں ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں، ان کی غیرموجودگی انگلینڈ کی ٹاپ ٹیسٹ پوزیشن بچانے کی کوششوں کو متاثر کرسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔