عمران اسماعیل کی بطور گورنر سندھ تقرری کا نوٹی فکیشن جاری
عمران اسماعیل بحیثیت گورنر سندھ 27اگست کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے
تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو باضابطہ طور پرگورنرسندھ مقرر کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن نے نئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی عہدے پر تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، عمران اسماعیل بحیثیت گورنر سندھ 27اگست کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد ہوگی اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نئے گورنر سے حلف لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ
عمران اسماعیل نے گورنر سندھ تقرری پر اللہ تعالیٰ، اہل ِ خانہ اور پارٹی کارکنا ن کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھروسہ کرنے پر ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کی ترقی میری اولین ترجیح ہوگی اور مسائل کے حل کے لیے وفاق اورصوبے میں پُل کاکرداراداکروں گا جب کہ تمام جماعتوں کو ساتھ لےکر چلنا چاہتا ہوں۔