لائیو انٹرویو کے دوران خاتون اینکر بے ہوش ہوگئیں

اس غیر معمولی صورتحال پر چینل نے لائیو انٹرویو بند کردیا


ویب ڈیسک August 25, 2018
رپورٹر وزیرصنعت و تجارت سے سوال جواب کررہی تھیں،فوٹو: اسکرین گریب

روس میں خاتون اینکر براہ راست ٹی وی انٹرویو کے دوران بے ہوش ہوگئیں۔

روس کے نجی ٹی وی چینل سے وابستہ ڈاریاکوزلووا تقریب کے دوران پیشہ وارانہ امور انجام دے رہی تھیں کہ اس دوران ان کی حالت اچانک غیر ہوگئی اور وہ بے ہوش ہوگئیں۔

ڈرایا کا روسی وزیر برائے صنعت و تجارت ڈینس مینٹوروسے سوال جواب کا سلسلہ جاری تھا جو کہ ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جارہا تھا کہ ایک غیر معمولی صورتحال اس وقت پیدا ہوگئی جب کھڑے کھڑے رپورٹر خاموش ہوگئیں اور کیمروں کے سامنے کھڑے وزیر اگلے سوال کا انتظار کرنے لگے تاہم صحافی کی جانب سے کوئی سوال نہ آیا اور اچانک رپورٹر حالت غیر ہونے کی وجہ سے اپنے قدموں پر کھڑے ہونے کی سکت کھوبیٹھی اور پیچھے کی طرف گرنے لگی۔

وزیر نے فوری طور پر آگے بڑھتے ہوئے رپورٹر کو سنبھالا تاہم اگلے ہی لمحے رپورٹر بے ہوش ہوکر گرِنے لگی تو وزیرنے انہیں زمین پر گرنے سے بچا لیا، جس پرچینل نے فوری طور پر لائیو ویڈیو ختم کردی۔ خاتون رپورٹر کو پانی پلایا گیا اور ان کی حالت بہتر ہوگئی جس کے بعد وہ اپنے پاؤں پرکھڑی ہوگئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں