طلبہ و طالبات کو فیس واپسی کی مد میں 8 ارب 56 کروڑ روپے کی ادائیگی

سرکاری جامعات میں پسماندہ علاقوں کے 2 لاکھ 45 ہزار طلبا و طالبات مستفید ہوئے


ظفر علی سپرا August 25, 2018
سرکاری جامعات میں پسماندہ علاقوں کے 2 لاکھ 45 ہزار طلبا و طالبات مستفید ہوئے۔ فوٹو: فائل

ملک بھرکی سرکاری جامعات میں پڑھنے والے پسماندہ علاقوں کے طلبا و طالبات کو وزیر اعظم کی فیس واپسی اسکیم کے تحت 8 ارب 56کروڑ روپے ادا کردیے گئے۔

جنوبی پنجاب کے اضلاع ، خیبرپختونخوا، فاٹا، بلوچستان اور اندرون سندھ کے بعض پسماندہ اضلاع کے طلبا و طالبات کو 60 فیصد سے زائد مارکس لینے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کی معاونت سے سابق حکومت نے وزیر اعظم کی فیس واپسی اسکیم کے نام پر منصوبہ شروع کرایا تھا جس کے تحت 2013ء سے لیکر 2018ء تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 44 ہزار 720 طلبا و طالبات مستفید ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مئی 2013 سے مئی2018 تک 5 سال میں اسکیم کے تحت 8ارب 56کروڑ جاری کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں