نیٹی جیٹی جناح پل پر حادثہ 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق

متوفین کی شناخت 28 سالہ علی اکبر اور 23 سالہ امان اللہ کے نام سے ہوئی، ریسکیو حکام


Staff Reporter August 25, 2018
حادثہ موٹر سائیکل سلپ ہونے سے پیش آیا، سروں پر گہری اندرونی چوٹیں آئیں، پولیس۔ وٹو: فائل

نیٹی جیٹی جناح پل پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں نیٹی جیٹی جناح پل پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں رات گئے ایدھی کے رضاکاروں نے سول اسپتال پہنچائیں۔ متوفین کی شناخت 28 سالہ علی اکبراور 23 سالہ امان اللہ کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جب ان کے رضاکار موقع پر پہنچے تو دونوں لاشیں سڑک پر پڑی ہوئی تھیں جبکہ ان سے ملنے والے شناختی کارڈ پر متوفی علی اکبر کا پتہ وہاڑی جبکہ امان اللہ کا موجودہ پتہ ضلع نوشہرو فیروز اور مستقل پتہ ٹنڈو آدم ضلع سانگھڑ درج ہے۔

اس حوالے سے ایس ایچ او ڈاکس ریاض بھٹو نے بتایا کہ حادثہ موٹر سائیکل سلپ ہونے کی وجہ سے پیش آیا تھا جبکہ دونوں کے سروں پر گہری اندرونی چوٹیں آئیں تھیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ متوفین کی کراچی میں کہاں رہائش تھی، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں