مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کو وزیراعلیٰ پنجاب کےلئے نامزد کردیا

مسلم لیگ (ن) پارلیمانی کمیٹی نے شہباز شریف کو وزیراعلیٰ پنجاب کےلئے متفقہ طور پر نامزد کیا۔

شہباز شریف 2008 سے 2013 کے درمیان بھی پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

BANDAI/SWAT:
مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کمیٹی نے شہباز شریف کو وزیر اعلیٰ پنجاب کےلئے نامزد کردیا


لاہور میں مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور وفاق میں حکومت سازی کے سلسلے میں غور کیا، اجلاس کے دوران پارلیمانی کمیٹی نے شہباز شریف کو وزیراعلیٰ پنجاب کےلئے نامزد کردیا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کو پنجاب اسمبلی میں بھاری اکثریت حاصل ہے اور اسے حکومت بنانے کے لئے کسی بھی جماعت کی ضرورت نہیں، شہباز شریف 2008 سے 2013 کے درمیان بھی پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔
Load Next Story