اوگرا اسیکنڈل کیس یوسف رضا گیلانی راجا پرویزاشرف اور ڈاکٹر عاصم حسین شامل تفتیش
سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف 29 مئی اورسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی 27 مئی کو تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے
اوگرا اسیکنڈل کیس میں 2 سابق وزرائے اعظم یوسف رضاگیلانی اور راجا پرویز اشرف سمیت سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔
جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ، اس موقع پر نیب نے اوگرا عملدرآمد کیس کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی جس کے مطابق سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف اورسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو طلب کیا گیا ہے،راجا پرویز اشرف 29 مئی اوریوسف رضا گیلانی 27 مئی کو تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے جب کہ سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین بھی 30 مئی کو تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔
دوران سماعت نیب کے پراسیکیوٹر کے کے آغا نے توقیر صادق کی گرفتاری کے حوالے سے عدالت کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں مقدمے کی سماعت مکمل ہوگئی ہے اور 3 جون کو اس کا فیصلہ سنادیا جائے گا، جس پر عدالت نے توقیر صادق کا معاملہ 6 جون تک ملتوی کردیا۔