مہیش بھٹ کی ہمایوں سعید کو ’جوانی پھر نہیں آنی2 ‘کی کامیابی پر مبارکباد

یہ تو شروعات ہے، ہمیں لوگوں کا پیار ایسےہی ملتا رہا تو فلم کئی ریکارڈ توڑے گی، ہمایوں سعید کا جوابی ٹوئٹ


ویب ڈیسک August 25, 2018
ہمایوں سعید ایسا ستارہ ہے جو مسلسل چمک رہا ہے، مہیش بھٹ کی ٹوئٹ فوٹو:فائل

SOUTHAMPTON: نامور بھارتی ہدایت کار، پروڈیوسر اوراسکرین رائٹر مہیش بھٹ نے پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کو ''جوانی پھر نہیں آنی2''کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم''جوانی پھر نہیں آنی2''نے باقی دونوں فلموں''لوڈویڈنگ''اور''پرواز ہے جنون''کو پیچھے چھوڑتے ہوئے میدان مارلیا۔ جہاں پاکستانی شائقین فلم کی تعریف کررہے ہیں وہیں بھارت کے نامور ہدایت کارو پروڈیوسرمہیش بھٹ بھی فلم کو سراہے بغیر نہ رہ سکے۔

مہیش بھٹ نے ٹوئٹر پر ہمایوں سعید کو فلم کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمایوں سعید ایسا ستارہ ہے جو مسلسل چمک رہا ہے۔

اداکار ہمایوں سعید نے مہیش بھٹ کا شکریہ اداکرتے ہوئے جوابی ٹوئٹ کیا ''اللہ کا بہت شکر ہے، یہ تو شروعات ہے، ہمیں لوگوں کا پیار ایسے ہی ملتا رہا تو فلم کئی ریکارڈ توڑے گی۔''



واضح رہے کہ فلم ریلیز کے صرف دودنوں میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں 10 کروڑ72 لاکھ کمانے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں