ایم کیو ایم کی عبوری رابطہ کمیٹی میں 5 افراد کا اضافہ ارکان کی تعداد 12 ہوگئی

عبوری کمیٹی ہفتے کو پارٹی کے جنرل ورکرز اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے انتخاب تک تنظیمی معاملات چلائے گی۔


ویب ڈیسک May 23, 2013
12رکنی عبوری کمیٹی رابطہ کمیٹی کے انتخاب تک فرائض انجام دے گی۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ نے عبوری رابطہ کمیٹی میں مزید 5 افراد کو شامل کردیا ہے جس کے بعد کمیٹی کے ارکان کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نائنز زیرو میں ایم کیو ایم کی تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی اور دیگر تنظیمہ ذمہ داروں کے اجلاس کے دوران پارٹی کے قائد الطاف حسین نے عبوری کمیٹی میں محمد اشفاق منگی ، گلفراز خان خٹک، یوسف شاہوانی، افتخاررندھاوا اور محترمہ ممتاز انور کو بھی شمال کرلیا ہے جس کے بعد عبوری رابطی کمیٹی کے ارکان کی تعداد بڑھ کر 12 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل الطاف حسین نے 7 ارکان پر مشتمل کمیٹی کا اعلان کیا تھا جس میں عامر خان، خالد مقبول صدیقی، کنور نوید جمیل، ڈاکٹر فاروق ستار، ڈاکٹر صغیر احمد، ڈاکٹر نصرت ندیم اور سیف یار خان شامل تھے، عبوری کمیٹی ہفتے کو پارٹی کے جنرل ورکرز اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے انتخاب تک تنظیمی معاملات چلائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |