اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل بی سی سی آئی کے چیرمین کے داماد کے بھی ملوث ہونے کا امکان

مائی اپن کی جانب سے سمن جاری ہونے تک تفتیش میں شامل ہونے سے انکار کے بعد انہیں ممبئی پولیس نے پیر کے روز طلب کرلیا ہے۔


ویب ڈیسک May 23, 2013
چنئی سپر کنگز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مائی اپن بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سری نواسن کے داماد ہیں۔ فوٹو : فائل

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں نئے نئے نام سامنے آرہے ہیں اور پولیس تحقیقات کے دوران بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شری نواسن کے داماد تک پہنچ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں گرفتار چند بکیوں اور بھارتی اداکار وندو دارا سنگھ کے بیان کے بعد انڈین پریمیئرلیگ کی فرنچائز چنئی سپر کنگز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مائی اپن تک پہنچ گئی ہے جو اسی فرنچائز کے مالک اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سری نواسن کے داماد ہیں۔

چنئی میں ممبئی پولیس کے اہلکار مائی اپن کے گھر پہنچے تو انہوں نے اپنے قانونی مشیروں سے مشاورت کے بعد پولیس جانب سے سمن جاری ہونے تک کسی بھی قسم کی تفتیش میں شامل ہونے سے انکار کردیا۔ جس پر ممبئی پولیس نے انہیں پیر کے روز طلب کرلیا ہے، دوسری جانب دلی پولیس نے جے پور کے سونے کے کاروبار سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے جبکہ دلی پولیس کی ٹیمیں مزید بکیز کی گرفتاری کے لئے گوا اور حیدرآباد دکن میں بھی کارروائی شروع کردی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔