میٹرو بس ڈرائیورز کی مطالبات کے حق میں علامتی ہڑتال

دن رات کام کرکے میٹرو بس سروس کو کامیاب بنایا لیکن ہمیں کوئی بھی سہولت میسرنہیں، میٹروبس ڈرائیورز


ویب ڈیسک May 23, 2013
وعدے کے مطابق تنخواہ 40 ہزار روپے کی جائے، میٹروبس ڈرائیورز فوٹو: آن لائن/ فائل

ISLAMABAD: میٹرو بس ڈرائیورز نے مطالبات کے حق میں آج 10 منٹ کی علامتی ہڑتال کی اور انتظامیہ کے سامنے اپنے مطالبات پیش کئے۔

میٹرو بس ڈرائیورز کا 10 منٹ کی علامتی ہڑتال کے موقع پر کہنا تھا کہ انہیں وعدے کے مطابق تنخواہ نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی تنخواہ وعدے کے مطابق 40 ہزار کی جائے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بیٹھنے کے لئے نہ تو کوئی جگہ ہے اور نہ ہی پینے کا صاف پانی میسر ہے اور ہمیں بیٹھنے کے لئے جو جگہ دی گئی اس کو بھی ٹینٹ لگا کر بنایا گیا ہے جس کے باعث بہت سارے ڈرائیورز گرمی کی وجہ سے بیمار ہو گئے ہیں۔


ڈرائیورز کا کہنا تھا کہ انہوں نے دن رات کام کر کے میٹرو بس سروس کو کامیاب بنایا لیکن ان کو اوور ٹائم بھی نہیں دیا جاتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں