کراچی میں بینک کے تالے توڑنے والا سیکیورٹی گارڈ گرفتار

ملزم شادی خان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ، ایس ایس پی کراچی جنوبی


ویب ڈیسک August 25, 2018
ملزم سیکیورٹی الارم بجنے پر وہ فرار ہوگیا تھا، ایس ایس پی ساؤتھ فوٹو: فائل

پولیس نے کلفٹن میں بینک کے تالے توڑنے والے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 23 اور 24 اگست کی درمیانی رات کلفٹن کے علاقے زمزمہ میں واقع نجی بینک کے تالے توڑنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم سیکیورٹی الارم بجنے پر ملزم فرار ہوگیا تھا۔

ایس ایس پی کراچی جنوبی عمر شاہد کا کہنا ہے کہ بینک میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے معلوم ہوا کہ تالے توڑنے والا کوئی اور نہیں بلکہ اسی بینک میں تعینات شادی خان نامی سیکیورٹی گارڈ ہے۔ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں