کراچی والوں کے لیے ہاکس بے کا ساحل بند

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد ہے، پولیس کا موقف


ویب ڈیسک August 25, 2018
پولیس نے منچلے نوجوانوں اور دیگر افراد کو ہاکس بے جانے سے روک دیا فوٹو: فائل

سمندر میں طغیانی کے باعث انتظامیہ نے ہاکس بے کا ساحل عوام کے لئے بند کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں گزشتہ چند روز سے موسم انتہائی خوبصورت ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد نے ساحل سمندر کا رخ کرلیا ہے تاہم ہاکس بے کے ساحل کو عوام کے لئے بند کردیا گیا ہے، پکنک منانے کی غرض سے آنے والے منچلے نوجوانوں کو مچھلی چوک پر ناکہ بندی کرکے واپس بھیجا جانے لگا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سمندر میں طغیانی کے باعث اونچی اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں جب کہ ہاکس بے کا ساحل دیگر تفریحی مقامات کے مقابلے میں زیادہ خراب ہے۔ اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سمندر میں نہانے پر بھی پابندی عائد ہے، اس لئے صرف ان ہی فیملیز کو جانے کی اجازت دی جارہی ہے جنہوں نے ہٹس کی بکنگ کرارکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |