منی لانڈرنگ کیس انورمجید کے جسمانی ریمانڈ میں 27 اگست تک توسیع

عدالت کا ایف آئی اے کو10 روز میں تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم


ویب ڈیسک August 25, 2018
انور مجید اور عبدالغنی مجید سے مزید تفتیش جاری ہے، ایف آئی اے فوٹو: فائل

عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کے قریبی دوست انورمجید کے جسمانی ریمانڈ میں 27 اگست تک توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے روبرو پیش کیا۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ انور مجید اور عبدالغنی مجید سے مزید تفتیش جاری ہے، اس لئے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ انور مجید کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کو برین ہیمریج کا خطرہ ہوگیا ہے، اس لئے ان کا طبی معائنہ کرایا جائے اور انہیں اسپتال منتقل کیا جائے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 27 اگست تک توسیع کرتے ہوئے ایف آئی اے کو 10 روز میں تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |