پشاور میں ایک پلازہ میں آگ لگنے سے کئی دکانیں جل گئیں

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابوپا لیا۔


ویب ڈیسک May 23, 2013
پلازہ کی دوسری منزل میں چلنے والے جنریٹرمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 10 سے 12 دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ فوٹو: پی پی آئی

پشاور کے علاقے صدر میں ایک پلازہ میں آگ لگنے سے کئی دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں۔

پلازہ کی دوسری منزل میں چلنے والے جنریٹرمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 10 سے 12 دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابوپا لیا لیکن عمارت سے ابھی بھی دھواں نکل رہا ہے اور گرمی کی شدت کے باعث فائر بریگیڈ کے عملے کو اندر داخل ہونے میں دشواری کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہی ہفتے میں صدر کے علاقے میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل بھی فلک پلازہ میں جنریٹر کے زیادہ گرم ہو جانے کے باعث آگ بھڑک اٹھی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں