بھارتی شہر بریلی میں کرفیو بلوائیوں کوگولی مارنے کا حکم
جنم اشٹمی کے جلوس کے دوران ہندوؤں اورمسلمانوں میں جھڑپ،لاٹھی چارج،کئی زخمی
بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے سبب کئی روز سے کرفیو جاری ہے اور بلوائیوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں جس طرح کے حالات ہیں اس میں کرفیو میں نرمی کا ابھی امکان نہیں۔
بریلی میں قریباً ایک ماہ سے حالات خراب ہیں اور ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان فرقہ وارانہ جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔کشیدگی میں اضافہ ہفتہ کوتب ہوا جب ہندوؤں کے مذہبی تہوار جنم اشٹمی کے جلوس کے دوران دونوں برادریوں میں پتھر بازی ہوئی،اس دوران پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور اشک آور گولے داغے ،جس سے پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے۔
سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں بارہ دری، پریم نگر، قلعہ اور کوتالی میں سخت ترین کرفیو نافذ ہے۔حکام کے مطابق غفلت پر 2 سب انسپکٹروںکو معطل کر دیاگیا ہے۔اس وقت شہر کے تمام سکول، کالجز اور تجارتی مراکز بند ہیں لیکن ضروری سرکاری دفاتر کھلے رکھنے کے احکامات ہیں۔