یونیفارم داخلہ پالیسی مرتب میڈیکل کالجوں کی فیس میں10فیصد اضافے کا فیصلہ

6ستمبر سے داخلہ فارم جاری جبکہ6اکتوبر کوبیک وقت انٹری ٹیسٹ ہوگا۔


Staff Reporter May 24, 2013
اجلاس میں میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی 1700سیٹوں پرداخلے کیلیے بیک وقت 6ستمبر کوداخلہ فارم وپراسیٹیکس جاری کیے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

صوبائی محکمہ صحت نے صوبے سرکاری میڈیکل کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس کی سالانہ فیسوں میں10فیصداضافے کااصولی فیصلہ کرلیاہے۔

جبکہ میڈیکل اورڈینٹل کالجوں میں سال برائے 2013-14میں داخلوں کیلیے یونیفام داخلہ پالیسی بھی مرتب کرلی گئی جس کے تحت 6ستمبر سے تمام میڈیکل وڈینٹل کالجوں میں داخلہ فارم جاری کیے جائیں گے اور6اکتوبر کو داخلے کیلیے بیک وقت انٹری ٹیسٹ ہوگا، انٹری ٹیسٹ این ٹی ایس کے زیر اہتمام منعقدکیاجائے گا جس کے نتائج 2دن کے اندران کی ویب سائٹ پر جاری کردیے جائیں گے۔

امیدواروں کو اسی دن آنسرکی دیدی جائیگی، اس بات کا فیصلہ جمعرات کوصوبائی سیکریٹری صحت ڈاکٹر سریش کمارکی سربراہی میں منعقد ہو نے والے میڈیکل وڈینٹل کالجوں میں یونیفارم داخلہ پالیسی اجلاس میں کیا گیا، داخلہ پالیسی کے منٹس بھی تیار کرلیے گئے۔



جس پر 30مئی کو وزیر صحت کی منظوری کے بعد احکامات جاری کیے جائیں گے، یونیفارم داخلہ پالیسی اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر خالدشیخ، اسپیشل سیکریٹری طحٰہ فاروقی ، ڈاؤیونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر عمرفاروق، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر طارق رفیع، لیاری میڈیکل کالج کراچی کے پرنسپل پروفیسر اقبال میمن، لیاقت یونیورسٹی جامشوروکے وائس چانسلرپروفیسر مشہودعالم، شہیدبے نظیر بھٹومیڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے وائس چانسلر پروفیسر اکبرحیدرسومرو،پیپلزیونیورسٹی نوابشاہ کے پروفیسر اعطم یوسفانی اور ڈاکٹر عزیزمیمن سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی 1700سیٹوں پرداخلے کیلیے بیک وقت 6ستمبر کوداخلہ فارم وپراسیٹیکس جاری کیے جائیں گے، یونیفارم داخلہ پالیسی میں یہ طے پایا کہ امسال لیاری میڈیکل کالج کراچی میں داخلوں کیلیے اپنا علیحدہ سے داخلہ فارم شائع کریگا اورکوئی بھی میڈیکل یونیورسٹی اپنے داخلہ فارم میں لیاری میڈیکل کالج کاآپشن نہیں دیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔