
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے علاقے مندرہ کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر پل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ 5 راہگیر شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے 4 افراد کی لاشوں کو شناخت کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔