افغانستان میں خودکش دھماکا جھڑپوں میں 38 افراد جاں بحق

جلال آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر خودکش دھماکے میں 5 مظاہرین جاں بحق 10 زخمی


News Agencies August 26, 2018
صوبہ فاریاب میں افغان فوج کی کارروائی میں 33 جنگجو مارے گئے۔ فوٹو : اے پی

افغانستان میں خودکش دھماکے اور جھڑپوں میں 38 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان شہر جلال آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر خودکش حملے میں5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق خودکش حملہ الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر اس وقت کیا گیا جب وہاں احتجاج جاری تھا۔

حکام نے مزید بتایا کہ خودکش بمبار نے حملے میں مظاہرین کو نشانہ بنایا جو احتجاج کے وقت ٹینٹ میں موجود تھے۔ ترجمان صوبائی گورنر نے حملے میں 2 افراد کی ہلاکت اور4 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی تھی۔

گورنر جلال آباد کے ترجمان آیت اﷲ خغیانی کا کہنا ہے کہ دھماکا صبح 11 بجے ہوا، دھماکے کے وقت الیکشن کمیشن آفس کے باہر مظاہرین کی بڑی تعداد موجود تھی جو ان امیدواروں کے حق میں مظاہرہ کر رہے تھے جن کے کاغذات نامزدگی دہشت گروں سے تعاون کرنے کے الزام میں مسترد کردیے گئے تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق افغان فوج نے شمالی صوبہ فاریاب میں کارروائی کے دوران 33 جنگجوئوں کو ہلاک کردیا۔ افغان فوج کی متعلقہ کور کے ترجمان حنیف ریضائی نے بتایا کہ افغان نیشنل آرمی نے صوبائی دارالحکومت میمانا کے جنوبی ضلع کوہستان میں ایئر فورس کی مدد سے آپریشن کیا جس کے دوران ہلاک ہونے والوں میں طالبان کے 2 کمانڈر بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں افغانستان کے صوبوں غزنی اور لغمان میں بھی سکیورٹی فورسز اور جنگجوئوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طالبان نے افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ کردیا ہے جس سے جنگ زدہ ملک میں پرتشدد واقعات بڑھ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ طالبان نے عید پر بھی افغان حکومت کی جنگ بندی کی اپیل مسترد کردی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |