والدین سے ناچاقی پر باپ نے 3ماہ کے بیٹے کی شہ رگ کاٹ دی

محلہ بلاق شاہ جھنگ کے جاوید نے اکلوتے بیٹے احمد کے گلے پر چھری چلا دی، ملزم گرفتار


Numainda Express August 26, 2018
محلہ بلاق شاہ جھنگ کے جاوید نے اکلوتے بیٹے احمد کے گلے پر چھری چلا دی، ملزم گرفتار۔ فوٹو : فائل

جھنگ میں سفاک اور سنگدل باپ نے اپنے 3ماہ کے اکلوتے بیٹے کو ذبح کر دیا جب کہ پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔

جھنگ کے محلہ بلاق شاہ کا رہائشی ملزم جاوید اقبال موٹر سائیکل مکینک ہے جس کی کچھ عرصہ سے اپنے والدین کے ساتھ جائیداد کے تنازع پر ناچاقی چل رہی تھی اور وہ اپنے سسرال میں بیوی اور 2بچوں کے ہمراہ رہائش پذیر تھا۔

گزشتہ روز ملزم جاوید اقبال نے حالات سے تنگ آ کر اپنے 3ماہ کے بیٹے محمد احمد کو پہلے چھری کے وار کر کے زخمی کیا اور بعد میں اس کی گردن پر چھری چلا کر اسے ابدی نیند سلادیا۔ پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم جاوید اقبال کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

''ایکسپریس'' سے بات کرتے ہوئے ملزم جاوید اقبال نے بتایا کہ اس کا والد اسے جائیداد میں نہ تو حصہ دیتا ہے اور نہ ہی گھر میں رہنے کی اجازت دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے سسرال میں رہائش پذیر ہے۔

ملزم کا کہنا تھا کہ مالی حالات خراب ہونے کی وجہ سے وہ اپنی زندگی سے تنگ تھا اور اس نے تہیہ کر لیا تھا کہ وہ اپنے دونوں بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لے گا اس لیے اس نے پہلے اپنی ڈیڑھ سال کی بیٹی عبیرہ کو قتل کرنے کے لیے پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ گلی میں بھاگ گئی پھر اس نے معصوم بیٹے کو قتل کیا اور وہ خود کشی کرنے والا تھا کہ لوگوںنے اسے پکڑ لیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں