آئی پی ایل فکسنگ بی بی مشرا نے راج کندرا کے جھوٹ کا پول کھول دیا

تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد کندرا پرآئی پی ایل گورننگ باڈی نے پابندی عائد کردی تھی۔


Sports Desk August 26, 2018
تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد کندرا پرآئی پی ایل گورننگ باڈی نے پابندی عائد کردی تھی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

آئی پی ایل فکسنگ کیس کی تحقیقات کرنے والے بی بی مشرا نے ایک بار پھر راجستھان رائلز کے سابق شریک مالک راج کندرا کا پول کھول دیا ہے۔

بی بی مشرا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے خاوند بکی سے نہ صرف رابطے میں تھے بلکہ اس سے گفٹ بھی وصول کرچکے تھے۔شرا کہتے ہیں کہ جب ہم نے مذکورہ بکی کے بارے میں کندرا سے سوال کیا تو انھوں نے ناواقفیت ظاہر کی مگر جب انھیں شواہد دیے گئے تو انھوں نے تسلیم کیا کہ وہ مذکورہ شخص کو جانتے تھے۔

بھارتی میڈیا گروپ کی جانب سے جب کندرا سے رابطہ کیا گیا توان کا کہنا تھا کہ مذکورہ بکی ان سے ایک پارٹی میں ملے اور بعد میں وہ ان کے بچے کی پیدائش پر سونے کی چین لیکر آئے تھے جسے انھوں نے قبول نہیں کیا مگر وہ چوکیدار کو دے کر چلے گئے تھے۔

یاد رہے کہ تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد کندرا پرآئی پی ایل گورننگ باڈی نے پابندی عائد کردی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔