شہر میں آج صبح اور رات میں بوندا باندی کا امکان
ہفتے کے دوران مون سون کے کسی نئے سسٹم کا امکان موجود نہیں،محکمہ موسمیات
ہفتے کو شہرکے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 3روزکے دوران شہر کا مطلع جزوی او رمکمل ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ،(آج )اتوار کو شہر میں صبح اور رات کے اوقات میں بونداباندی ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ایک ہفتے کے دوران شہر میں مون سون کے تحت کسی بھی نئے سسٹم کا امکان موجود نہیں ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بوندباندی اورہلکی بارش بارش ہوئی جبکہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ہونے والی بونداباندی سے موسم میں معمولی خنکی پیداہوگئی، ہفتے کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 31ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
ہواؤں کی رفتار گزشتہ روز کے مقابلے میں زیادہ 35کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، سمندر میں مون سون کی وجہ سے پید اہونے والی تیزی میں کمی رہی اور لہروں کی بلندی لگ بھگ 3میٹر ریکارڈ ہوئی۔